20 جولائی، 2018، 5:25 PM

چمن کے مال روڈ پر دھماکہ اور فائرنگ سے 6 افراد زخمی

چمن کے مال روڈ پر دھماکہ اور فائرنگ سے 6 افراد زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جارہے تھے کہ سڑک پر کھڑی موٹر سائیکل دھماکے سے اڑگئی اور دھماکے کے فوری بعد ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 10 سے زائد دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہریوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا اور بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ابھی تک 6 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگراسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

News ID 1882395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha